ہوگو شاویز کینسر علاج کے بعد واپس ونیزویلا پہنچ گئے

Hugo Chavez

Hugo Chavez

ونیزویلا : (جیو ڈیسک) وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کینسر کے علاج کے بعد کیوبا سے واپس وطن پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شاویزکینسر کے علاج کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وینزویلا پہنچے۔

شاویز نے اپنی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی اور بھلائی کے لئے کام کر تے رہیں گے۔عوامی مقبولیت رکھنے والے ستاون سالہ شاویز سات اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔