ہیلری کلنٹن قاہرہ پہنچ گئیں، مصر کے صدر سے ملاقات کریں گی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

قاہرہ : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آجکل مصر کے دورے پر ہیں اور اس وقت وہ قاہرہ پہنچ گئیں، دورے کے دوران مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی سے ملاقات کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا دورہ مصر کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے صدارتی محل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ قاہرہ میں قیام کے دوران مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے علاوہ عسکری قیادت و مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گی اور مصرمیں مکمل انتقال اقتدار اور مکمل جمہوری نظام کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیں گی۔

مصر میں اقتدار کی منتقلی کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکا اور مصر میں برسر اقتدار اسلام پسند قوتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہے۔