ترکی: پولیس اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

protestors turkey

protestors turkey

ترکی : (جیو ڈیسک) ترکی میں پولیس اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپیں۔ ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ترک شہر دیارباقر میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے روایتی آنسو گیس کی شیلنگ اور جدید پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ مظاہروں کے دوران کرد ارکان پارلیمنٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب کرد رہنماؤں نے جمہوری خود مختاری کے معاہدے کو ایک سال گزر جانے پر ریلی نکالنے کی کوشش کی۔