یورو کپ ،ماریوبیلوٹیلی کے 2 گول اٹلی فائنل میں

italy

italy

وارسا : (جیو ڈیسک) یورو کپ فٹ بال دو ہزار بارہ کے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی نے جرمنی کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جرمنی کی مضبوط ٹیم کو زیر کرنے کے لیئے اٹالین اسٹرائیکر ماریو بیلوٹیلی کے دو گول کافی رہے۔

پولینڈ کے شہر وارسا میں یہ یورو کپ کا آخری میچ تھا ۔ عام خیال تھا کہ جرمن ٹیم کا تجربہ اٹالین ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ کھیل بڑی تیزی کے ساتھ شروع ہوا دونوں ٹیمیں جوش سے بھرپور لگ رہی تھیں مگرپہلے ہاف کا بیسواں منٹ ہی جرمن شائقین پر بجلی بن کر گرا جب اٹلی کے بیلوٹیلی نے ہیڈ کر کے گیند جال میں منتقل کر دی۔

جرمنی کی گول برابر کرنے کی کوششیں جاری تھیں کہ دوسرا دھچکا چھتیسویں منٹ میں لگا اور میدان اٹالین مداحوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ایک مرتبہ پھر یہ اٹلی کے اسٹرائیکر بیلوٹیلی کی کوشش تھی جنہوں نے اسکور دو،،صفر کر دیا یہ جرمنی کی بدقسمتی رہی کہ گیند پر اس کا قبضہ زیادہ رہا۔ مخالف ٹیم کے گول پر زیادہ حملے بھی اس نے کیئے۔ ،اس کے زیادہ حملے اپنے ٹارگٹ پر تھے مگر اوزل نے گول اس وقت کیا جب ایکسٹرا ٹائم کا کھیل جاری تھا۔ دو منٹ کے بعد کھیل کا خاتمہ ہوا تو اٹلی نے دو ایک سے میچ جیت کر فائنل میں قدم رکھ دیا تھا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو دفاعی چیمپین اسپین سے ہوگا۔