عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان

Aafia Siddiqui

Aafia Siddiqui

لاہور (جیوڈیسک) فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکمران اگر اپنے آپ کو مجبور سمجھتے ہیں تو وہ سب سے بڑے بے وقوف ہیں۔

حکومت کی جانب سے اور ہماری پاکستانی ایمبسی کی جانب سے اقدامات نہیں ہو رہے ہم روزانہ کی بنیادوں پر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمیں کچھ جواب نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی صرف سیاسی بیانات جاری کر رہے ہیں عملی اقدامات نہیں لہذا ہم مارچ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے عالمگیر تحریک کا آغاز کریں گے۔