افغانستان کے سرحدی علاقے میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی

Afghanistan

Afghanistan

چمن (جیوڈیسک) افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے 4 افرادہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

افغان پولیس کے مطابق دھماکا افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپن بولدک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔