افغانستان میں ہیضے کی وبا، 14 سو افراد متاثر

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) میں ہیضے کی وبا پھوٹ گئی، اب تک چودہ سو سے زائد متاثرہ افراد ہیضے کے باعث ھسپتال داخل کروائے جا چکے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ بخشان میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اب تک 14 سو مریض رجسٹر کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ہیضے کی وبا پھلنے کی وجہ گندگی ہے۔ متاثرین کے لئے موبائل ہیلتھ کیئر ٹیموں کا انتظام کیا گیا ہے۔