افغانستان : خودکش دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ کابل میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اتحادی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرا دی۔

واقعے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔