اسپین کے جنگلات میں آگ لگ گئی ، 500 افراد انڈسٹریل پارک منتقل

Spain

Spain

اسپین (جیوڈیسک) میڈرڈاسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہزاروں شہری انخلا پر مجبور ہوگئے۔شمالی اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مقامی فیکٹری میں کام کر نیوالے 500 افراد کو انڈسٹریل پارک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہر کے ہائی وے کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ آگ سے متعدد گاڑیاں جل چکی ہیں اب تک کسی جانی نقصا ن کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو انخلا کا حکم دیدیا ہے۔