اہلسنت و الجماعت کو جلسہ کی اجازت نہ ملی، 100 سے زائد کارکن گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اہلسنت و الجماعت کو ناصر باغ لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی، پولیس نے سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ لاہور ناصر باغ میں اہلسنت والجماعت نے دفاع پاکستان ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔

تاہم انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی اور شاہدرہ میں جلسہ کی پیشکش کی۔ انتظامیہ کی طرف سے روکنے کے باوجود اہلسنت والجماعت کے کارکن ناصر باغ پہنچ گئے جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا۔ اب تک 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔