اکبر بگٹی کیس : پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) نواب اکبر بگٹی کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کر ادی گئی ہے جس پر سماعت 6 جون کو ہو گی۔بلوچستان انسداد دہشت کردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ سماعت میں موقف اختیار کیا تھا۔

کی کیس کا مرکزی ملزم پرویز مشرف ملک میں موجود ہے انہیں عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس کے بعد آج کی سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل نے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔