مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے :شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجدِ اقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور مشرق وسطیٰ میں صہیونی سرگرمیوں کو خطے کی سلامتی اور عالمی امن کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں۔

ان کے مطابق اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کی نفرت انگیز سرگرمیاں پوری دنیا میں تشدد اور عدم برداشت کے فروغ کی وجہ ہیں۔ اپنے بیان میں اسرائیل کے جابرانہ اقدامات پر عالمی خاموشی کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ اقوام عالم معاملے پر اختیار کی گئی خاموشی ترک کریں اور اسرائیل کی مذہبی اور ریاستی دہشت گردی کے آگے بند باندھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔