علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک سے ایم اے /ایم ایس سی سطح تک کے داخلے جاری

Allama Iqbal Open University

Allama Iqbal Open University

اسلام آباد (پی پی سی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2013ء کے میٹرک سے ایم اے /ایم ایس سی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں ایک ساتھ جاری ہیں اور تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں ۔یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح حبیب بینک لمیٹڈ فرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد برانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوا دئیے گئے ہیں۔پہلے سے داخل طالب علم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 16۔اگست 2013ء مقرر کیا گیا ہے۔