الطاف حسین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہیں کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنا پڑا، اسپتال اور پولیس لاک اپ میں پولیس کے اچھے رویئے پر اس کا مشکور ہوں، انہوں نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں منگل کو گرفتار ہونے والے الطاف حسین نے رہائی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ حق بات کرنے والے کبھی خسارے میں نہیں رہتے، انہوں نے کئی بار مشکل وقت دیکھا ہے لیکن جتنا بھی مشکل وقت ہوگا وہ حق کی بات کرتے رہیں گے۔ 1992 میں جب گرفتار کیا گیا تب بھی میں جھکانہیں تھا۔

اور اس کے بعد بھی کبھی اپنے موقف سے پیچ ھے نہیں ہٹا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی طور پر مشکور ہیں جنھوں نے گرفتاری پر حق میں بیان دیا، اسکے علاوہ طاہر القادری اور پرویز مشرف سمیت ان سب کا مشکور ہوں جنہوں نے گرفتاری کیخلاف آواز اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سب کے بھی شکر گذار ہیں جنہوں نے ملک بھر میں دھرنے دیئے۔

انہوں نے عوام سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل بھی کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان شاءاللہ ان کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوں گے، پاکستان اورلندن میں میڈیا بھی 5 دن سےجاگ رہاہے، میڈیا کے نمائندوں اور دیگرعملے کا شکر گزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا۔

کہ جیو چینل پر پابندی کی خبر سنی ہے جو بہت زیادہ ہے، جیو چینل پر ایک دن کی پابندی لگانا بھی بہت ہوتا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئین میں ترمیم کر کےاقلیت کا لفظ نکال دیناچاہیے، ہر شخص کو تعصب کے بغیر برابری کاحق ملنا چاہئیے۔