الطاف حسین کی کچھی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کچھی برادری کے مہاجرین کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا سندھ میں جہاں کچھی مہاجرین آباد ہوئے وہاں کا متعلقہ زون، سیکٹر اور یونٹ انکی مددکرے۔

متحدہ قائد نے کہا ایک ایک حق پرست پاکستانی کچھی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہے، الطاف حسین نے ٹھٹھہ،بدین ،ملیر اوربلدیہ ٹاون کے مخیرحضرات سے کچھی برادری کے مہاجرین کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی۔