قصور: ایک ہی خاندان کے 5افراد کے قتل کا معمہ حل

Kasoor

Kasoor

قصور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ امجد علی نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی۔ تھانہ صدر کے نواحی گاں مان والا میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ۔ ڈی پی او قصور کے مطابق امجد علی نے تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔ امجد علی نے کم سن بیٹے علی حسن کو گھر سے باہر بھیجا۔ بیوی اور بیٹیوں کو بے ہوشی کی دوا پلائی اور ان کو ذبح کر ڈالا۔ جس کے بعد خودکشی کر لی۔

ایک ہفتہ قبل میاں بیوی میں لڑائی ہوئی تھی اور مقتولہ ریحانہ ایک روز قبل گھر واپس آئی تھی۔ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیٹیوں میں تیرہ سالہ بیٹی خنسا، نو سالہ بیٹی زہرا اور چھ سالہ زونیرہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریحانہ اور تینوں لڑکیوں کے گلے پر زخم کے نشان ہیں جبکہ امجد علی کے سینے پر زخم ہیں۔