امریکہ نے مصری عوام کو تنہاچھوڑ دیا : جنرل سیسی

America

America

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے جنرل سیسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے مصری عوام کو تنہا چھوڑ دیا، انہوں نے امریکہ سے اخوان پر دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی ایما پر مصر میں آمریت مسلط کرنے والے فوج کے جنرل عبدالفتاح السیسی پھٹ پڑے اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں فوج کے سربراہ جنرل السیسی نے کہا کہ امریکا نے مصری عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مصری عوام امریکا کے رویے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا صدارتی انتخابات میں کھڑے ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اقتدار حاصل کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔ جنرل عبدالفتاح السیسی نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اخوان المسلمین پر دبائو بڑھائے۔