اسرائیل نے مغربی کنارے میں 91 نئی یہودی بستیوں کی تعمیرکا علان کر دیا

Israel

Israel

اسرائیلی (جیوڈیسک) حکومت نے مغربی کنارے میں اکانوے یہودی بستیوں کی تعمیر کو ترجیحی فنڈنگ کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں نئی بستیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بستیاں انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں قبضہ کئے گئے علاقوں پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔

اس بات کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے کیا۔ ان بستیوں کی تعمیر کے مسئلے پر اسرائیل فلسطین امن مذاکرات تین برس معطل رہے جو امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوششوں سے گزشتہ ماہ دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔