آسٹریا نے بولیویا کے صدر کا طیارہ زبردستی اتار لیا

Austria

Austria

ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا نے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدر کا طیارہ ویانا میں اتار لیا۔ بولیویا کے صدر روس کے دورے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

طیارے میں سی آئی اے کے راز فاش کرنے والے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کی موجودگی کی افواہ تھی جس کی بعد فرانس اور پرتگال نے طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ آسٹریا نے طیارے کو ویانا میں زبردستی اتار لیا۔

بولیویا کے وزیر خارجہ نے واقعے کی مذمت کی اور کہا وہ نہیں جانتے کہ طیارے میں سنوڈن کی موجودگی کی افواہ کس نے پھیلائی لیکن وہ بولیویا کے صدر کے ساتھ ہوئی ناانصافی پر مذمت کر تے ہیں۔