بلوچستان: کورونا ٹیسٹوں میں کمی کے بعد کیسز میں نمایاں کمی

Balochistan Corona Tests

Balochistan Corona Tests

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کے باعث صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق کل صوبے میں 219 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 اضلاع سے 17 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 099 ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 37 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 656 ہو گئی۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 182 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران کورونا کے 5 مریض سامنے آئے ہیں، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 3.8 فیصد رہی۔