بلوچستان: پٹ فیڈر میں کارروائی، 8 مسلح افراد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی

Baluchistan

Baluchistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اورسندھ کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر میں ایف سی اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 8مسلح افراد ہلاک جبکہ ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق فرنٹئیر کور اور سندھ رینجرز نے پٹ فیڈر کی بھٹائی کالونی میں مسلح افراد کی موجودگی پر مشترکہ کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مسلح افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

جنہیں طبی امداد کیلیے پنوں عاقل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، ترجمان ایف سی نے مطابق کارروائی کے دوران چند مسلح افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔