حیدرآباد: ریلوے اسٹیشن پر کھڑی بوگی کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) ریلوے اسٹیشن پر کھڑی بوگی کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ہے۔ پولیس کے مطابق بوگی پلیٹ فارم نمبر 1 پر کھڑی تھی کہ شرپسندوں نے اسے آگ لگادی۔

فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی ابھی تک اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ مالی نقصان کے بارے میں کچھ معلوم ہوسکا ہے۔