بنوں : آپریشن متاثرین بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان

Load Shedding

Load Shedding

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں آپریشن متاثرین بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں ۔بار بار بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہیں۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں گھرانے بنوں میں کرم گڑھی گریڈ اسٹیشن کے قریب رہائش پزیر ہیں۔

یہاں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے متاثرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 16 سے 18 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جسکی وجہ سےپینے کے پانی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے اور اسی لئے نہر کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گریڈ اسٹیشن کے قریب ہونے کے باجود بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اگر لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا جائے گا۔