بھمبر کی خبریں 02.05.2013

ایس پی بھمبرسردار الیاس کی ہدایت پر تھانہ بھمبر کاشراب فروشوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 22بوتل شراب برآمد

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس پی بھمبرسردار الیاس کی ہدایت پر تھانہ بھمبر کاشراب فروشوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 22بوتل شراب برآمد ریاض احمد نامی ملزم گرفتار تفصیلات کیمطابق ایس پی بھمبر سردار الیاس کی ہدایت پر تھانہ پولیس بھمبر کے SHOفیض الرحمن عباسی نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ریاض احمد سکنہ بھمبرنامی شخص سے 22بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اہم انکشافات کی توقع ہے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کیخلاف کارروائی پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کا پہلا مرحلہ صاف شفاف انداز میں خوش اسلوبی سے طے پاگیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کا پہلا مرحلہ صاف شفاف انداز میں خوش اسلوبی سے طے پاگیا امیدواران اور عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں کئی مرتبہ ملتوی ہونے والی پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کا پہلا مرحلہ باآخرپایا تکمیل کو پہنچ گیا جس میں امیدواران کی فیزیکل فٹنس اور دوڑ کا مرحلہ تھا جس میں کل 2643امیدواران نے حصہ لیا اور 714کامیاب ہوئے آج 3مئی کو دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان رکھنے پر عوامی حلقوںاور امیدواروں نے بھرپور اطمینان کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام مراحل میرٹ پر طے کرکے اہل لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اس سلسلہ میں عوامی حلقوں اور امیدواران نے انتظامی کمیٹی کی کارکردگی اور ایس پی بھمبرکی کاکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلا س پروفیسر محمد اصغر شاد کی زیر صدارت منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلا س پروفیسر محمد اصغر شاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ادارہ ہذاکے پروفیسر لیاقت علی چوہدری کو مرکزی نائب صدر انجمن اساتذہ آزادجموں وکشمیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور اس توقع کااظہار کیا گیا کہ موصوف کی ولولہ انگیز قیادت میں انجمن اساتذہ آزادجموں کشمیر کے اندر ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے اجلاس میں پروفیسر محمدایوب ،پروفیسر محمد امین مشتاق ،پروفیسر شبیر احمد،پروفیسر محمدسلیم ،پروفیسر محمد انور،پروفیسر ساعد حسین مغل ،پروفیسر خورشید احمد،پروفیسر محمدریاض ،پروفیسر ساجد حسین ،پروفیسر منیر احمد،پروفیسر ساجد حسین شاہ،پروفیسر محمدیاسین اور دیگر نے شرکت کرکے مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ قائد میاںنواز شریف پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،استحکام اور کشمیریوں کی آزادی کے ضامن ہیں 11مئی کو مسلم لیگ ن شاندار اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ قائد میاںنواز شریف پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،استحکام اور کشمیریوں کی آزادی کے ضامن ہیں 11مئی کو مسلم لیگ ن شاندار اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی میاںنواز شریف اقتدار میںآکر معاشی دھماکہ کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ ،مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ملکی اداروں کی بنیادوں کو کھکوکھلا کر دیا گیا ہے پاکستان کو موجودمسائل گرداب
سے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں پاکستان کے باشعور اور محب وطن عوام 11مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کاساتھ دیکر میاںنوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہاکہ 11مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن شاندار اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ کشمیریوں کوآزادی دلانے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے 11مئی کو پاکستان بھر میں کلین سویپ بنائے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے 11مئی کو پاکستان بھر میں کلین سویپ بنائے گی حلقہ این اے 107سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد رضا بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دینگے ضلع بھمبر کے حلقہ 107میں مقیم عوام ن لیگ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن بھمبرکے راہنما چوہدری وقاص پاشا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ ،بد امنی اور کرپشن کے تحفے دیے ہیں 11مئی کو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی ختم کرے گی انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا کی بھرپور الیکشن مہم چلا رہے ہیں بھمبراور دیگر علاقوں سے این اے 107کے اندر رہائشی کشمیری انکی بھرپور سپورٹ کرکے انہیں کامیابی دلانے میں کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور عوام کو خوشحالی کا دوردیا عوام پیپلزپارٹی کی طرف سے ملک کو انارگی کی طرف لے جانے پر ناراض ہیں اور آئندہ الیکشن 11مئی کو پیپلزپارٹی اور دیگر کو ناک آؤٹ کرکے مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک نے کہا ہے کے کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے11مئی کو پاکستا ن کی خالق جماعت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک نے کہا ہے کے کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے11مئی کو پاکستا ن کی خالق جماعت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر قائد جماعت میاں محمد نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کریںگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں یوتھ ونگ ویلی 6کے الیکشن کوارڈینیٹر کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے بطور مہمان حصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکے مہاجرین جموں و کشمیر کے 12حلقہ جات میں 8لاکھ سع زائد رجسٹرڈ ووٹ ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں یہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کے حق میں پول ہوگا۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر پورے پاکستان میں بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے پاکستان مسلم (ن) کے نامزد قومی و صوبائی اسمبلی کے اُمیدواران کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر محمد حنیف ملک نے کہا کے ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں کشمیری اپنا ووٹ 11مئی کو قومی اسمبلی کی سیٹNA-20کیلئے سردار محمد یوسف، NA-21کے لیے کیپٹن محمد صفدر اور صوبائی اسمبلی PK-53کے لئے سردار ظہور احمد کے حق میں پول کر کے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیداران کو کامیاب بنائیں گئے۔ شیر پر مہر لگا کر قائد جماعت میاں محمد نواز شریف اور قائد نوجوانان پاکستان کیپٹن محمد صفدر پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گئے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے نامزد اُمیدوار سردار محمد یوسف کے فرزند سابق منسٹر و ممبر قومی اسمبلی سردار شاہ جہاں اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار سرادر ظہور احمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔جلسہ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت مدثر بٹ، بلال عزیز نور، تصدق چوہدری، فاروق احمد بٹ اور عرفان سبحانی کے علاوہ بڑی تعداد نے شرکت کی۔