سیا سی قوتوں کو قوم کے مفاد میں مل کرچیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا شاہ سراج الحق قادری

کراچی : پاکستان سنّی موومنٹ کے چیئر مین سیّد شاہ سراج الحق قادری نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین مالی بحران سے دوچار ہے مہنگائی ،بے روزگاری اور لو ڈشیڈنگ کے با عث صنعت و تجا رت تبا ہی کے دہانے پر ہیں، انہو ں نے کہا کہ کوئی جماعت تنہا ملک کو درپیش مسائل کے گرداب سے نہیں نکال سکتی اس کیلئے تمام محب وطن سیاسی قوتوں کو قوم کے وسیع تر مفاد میں مل کرچیلنجز کا مقابلہ کر نا ہو گا۔

یہ با ت انہو ں نے لائنز ایریا سے ملاقات کیلئے آئے معززین کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔ شاہ سراج الحق قادری نے نگران حکو مت کی جانب سے پیش کر دہ منی بجٹ پر گہری تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اسے غریب عوام پر ظلم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنایا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ٹیکس وصولی اہداف میں ناکامی کی سزا عوام کو دینا سراسر زیا دتی ہے۔