بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کی تدفین پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں بوہری جماعت کے روحانی پیشو سیدنا محمد ابرہان الدین کی آخری رسومات کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی، 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ جنوبی ممبئی کے علاقے گڑگوم میں اس وقت پیش آیا جب بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کی تدفین کا عمل جاری تھا، بھگدڑ کے نتیجے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے، بوہری جماعت کے روحانی پیشوا برہان الدین کی آخری رسومات کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔