بوسٹن دھماکوں کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ،ایف بی آئی

Boston Blast

Boston Blast

بوسٹن(جیوڈیسک)بوسٹن ایف بی آئی نے کہاہے کہ بوسٹن دھماکوں کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی،دھماکوں میں گن پاوڈر اور چھرے استعمال کئے گئے۔ایف بی آئی کے مطابق بوسٹن دھماکوں کے لیے پریشرککر میں بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ اورکیلیں ملائی گئی تھیں اورامریکی محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ دہشت گرد ایسے ڈیوائسزافغانستان، بھارت ،نیپال اور پاکستان میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

امریکا کے صدر اوباماکا کہناہے کہ دہشتگردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لاکرہی دم لیں گے۔دہشتگردی کاشکاربوسٹن معمول کی جانب لوٹناشروع ہواہے مگردھماکے کے مقام پراداسی کے ڈیرے ڈلے ہوئے ہیں۔واقعہ میں کسی بھی شخص کوتاحال گرفتاربھی نہیں کیاجاسکا۔

صدراوبامانے کہاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے تک لایاجائے گا۔بوسٹن کے نواح میں ایک فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی تاہم جس سعودی شخص کوابتدائی طورپر مشکوک ٹہراکر اس سے متعلق معلومات میں دلچسی لی گئی تھی۔

حکام کاخیال ہے کہ اس پرسے بھی شک کے بادل ہٹناشروع ہوگئے ہیں۔ تاہم تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ پریشرککر بم دھماکوں کا اسٹائل افغانستان میں اتحادی فوج کیخلاف کارروائیوں جیساہے لیکن سب سے بڑاسوال یہ ہے کہ یہ حملے کیے کس نے،مقصدکیا تھا اوراس کیاثرات کیوں ہوں گے۔