امریکی سینیٹر راجر وکرکو لکھے گئے خط میں زہریلے مواد کی موجود گی کا انکشاف

FBI

FBI

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی پوسٹل حکام نے سینیٹر راجرو کرکو لکھے گئے خط کے لفافے پر زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے سینیٹر راجر وکر کو لکھے گئے۔

ایک خط کے لفافے پر زہریلے مواد ریسین کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے۔ خط کو سینیٹر راجر وکر تک پہنچنے سے روک لیا گیا۔ خط پر زہریلے مواد کی موجودگی کی نشاندہی ایک روٹین کی چیکنگ کے دوران ہوئی۔

امریکا حکام کے لئے آنے والی ڈاک کی چیکنگ کا سلسلہ 2001 میں خط کے لفافوں میں اینتھریکس کی موجودگی کے بعد سے شروع کیا گیا تھا۔