بائونس کلب نے کراچی یوتھ کلب اور کلفٹن کراس اوور کلب نے آرام باسکٹ بال کلب کو شکست دیدی

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے ” KBBAیوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں بائونس کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 43-24سے مات دیدی فاتح کلب کی جانب سے سیف اللہ 13،مبشر حسین 10اور اسحاق نوشیروانی نے 10جبکہ رنر اپر کلب کی جانب سے وسیم رائو 10،اوسید سعید 8اور دانیال جمیل نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ،کھیلے گئے دوسرے میچ میں کلفٹن کراس اوور کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 43-35سے شکست دیدی۔

فاتح کلب کی جانب سے محمد طلحہ 24،سعد عبدالباسط 13اور محمد سمیر8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سلطان حبیب 24،زاہد ملک 8اور ممتاز احمد نے 2پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،جاوید خان ،طارق حسین ،محمد شبر ،نزاکت خان اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل اور اسکورر ذعیمہ خاتون ،محمد دانیال خان اور حسن علی تھے۔