چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق کی طرف سے نئے دفتر کا افتتاح

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق کی طرف سے نئے دفتر کا افتتاح، افتتاحی تقریب میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق مین فیروز پور روڈ پر چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے خصوصی شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کلمہ طیبہ کے بنیاد پر بنایا گیا پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا، سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر قائد کی جدوجہد اور ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کا انمول تحفہ ہے، ہم نے بزرگوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا ہے اسے ہم سب نے ملکر ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانا ہے اوراس وطن عزیز کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کواتفاق و اتحاد اور جذبہ الوطنی سے ناکام بنائینگے ،ان خیالات کا اظہار رانا منیر احمد و سیٹھ محمد حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ایک پر امن اور مستحکم ملک بنائینگے جس پر پوری دنیا فخر کریگی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126