دلہن اور خواتین سے ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار

Sheikhupura Police

Sheikhupura Police

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شادی کی تقریب میں ڈاکو گھس گئے اور خواتین کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ شیخوپورہ کے گھنگ روڈ پر جیولر رضوان کے ولیمہ کی تقریب ہو رہی تھی جس میں دس ڈاکو گھس گئے۔

دلہا کے اہلخانہ اور مہمانوں کو یرغمال بنا کر مختلف کمروں میں بند کر دیا اور دلہن سمیت خواتین سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دن دیہاڑے ہونے والی اس واردات کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن اہلخانہ کے مطابق گھر سے ایک کلومیٹر دور تھانہ ہونے کے باوجود پولیس ایک گھنٹے کے بعد پہنچی۔