برطانیہ میں بے روزگار تارکین وطن کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ

UK

UK

لندن(جیوڈیسک) برطانیہ میں یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ، چھ ماہ میں ملازمت حاصل نہ کرنے پر الاونسز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج نئے مسودے کااعلان کریں گے۔

جس کے مطابق یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کے پاس ملازمت کے حصول کیلئے چھ ماہ کا وقت ہے، جس کے بعد ان کی ہیلتھ کئیر، سماجی رہائش اور ہینڈ آوٹس تک رسائی ممکن نہ ہو گی۔

وزیر اعظم نے نام نہاد صحت سیاحت پر کریک ڈاون کا بھی فیصلہ کیا ہے ،اسپتالوں میں اب غیر ملکی سیاحوں سے چارج کیا جائے گا،نئے مسودے کے تحت یورپی یونین کے باہر سے آنے والے افراد ویزا لینے سے قبل ہیلتھ انشورنس بھی کرائیں گے۔