پالم سنڈے پر دنیا بھر میں مسیحیوں کا مذہبی جوش و خروش

Christians

Christians

ویٹیکن(جیوڈیسک)دنیا بھر میں مسیحی پالم سنڈے کے مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، نئے پوپ فرانسس سے حرص و ہوس سے پچنے کا پیغام دیا ہے۔ سینٹ پیٹرز سکوائر میں پالم سنڈے کی تقریب میں مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی دادی کی نصیحت بیان کی۔

ان کی دادی کہتی تھیں کہ کفن کی جیب نہیں ہوتی۔ پوپ کا کہنا تھا لالچ، بدعنوانی اور طاقت کے حصول کی دوڑ سے بچیں اور غریبوں کی مدد کریں۔ ادھر مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں ہاتھ میں کھجور کی شاخیں اٹھائے لوگوں نے حضرت عیسی کی جائے پیدائش چرچ آف نیٹویٹی میں عبادت کی۔ پالم سنڈے سے ایسٹر کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ دن حضرت عیسی کی متبرک شہر میں واپسی، ان کی گرفتاری اور مصلوب ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔