سی سی پی پنجاب کل بروز اتوار کو کفایت حسین کھوکھر صدر سی سی پی انٹرنیشنل ونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیگی

لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان (پنجاب ) کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری کل بروز اتوار کو کفایت حسین کھوکھر صدر (کالمسٹ کونسل آف پاکستان انٹرنیشنل ونگ) کے اعزاز میں قصور میں ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانے میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر ایم اے تبسم، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز شاکر اور چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

سی سی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری ملک ساجد اعوان اور جوائنٹ سیکرٹری حکیم کرامت علی پنجاب کے صدر کی معاونت کریں گے۔ سی سی پی پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری نے ظہرانے کا اہتمام پیرا ڈائز ریسٹورنٹ قصور میں کیا ہے۔ اس کے بعدسی سی پی کے عہدے داروں کو گنڈا سنگھ بارڈر بھی لے جایا جائے گا جہاں وہ رینجر ز کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور اسکے بعد فلیگ سرمنی بھی دیکھیں گے۔