چیئرمین نیب کی تقرری، حکومت مشکلات کا شکار

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) قانون میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ٹائم فریم مقرر نہیں لیکن تقرر میں تاخیر سے وفاقی حکومت مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں چئیرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار بالکل واضح ہے۔

لیکن کسی مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت عظمی وفاقی حکومت کو چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے کئی بار حکم دے چکی ہے۔ مزید تاخیر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی۔ عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی کر سکتی ہے۔ چئرمین نیب کے تقرر میں وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر کا بھی کردار ہے۔ اس لیے کسی ایک فریق کو تاخیر کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔