بچوں کو قائداعظم کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہو گی، عقیل خان

Aqeel Khan

Aqeel Khan

جمبر (نامہ نگار) جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب پیف پارٹنر رفیق ماڈل گرلز ایلیمنٹری سکول جمبر میں ہوئی۔ جس کے مہمانان خصوصی ایجوکیشن آفیسر ضلع قصور شکیل احمد خان اور کالم نگار عقیل خان تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو، تقاریر اور خاکے پیش کیے۔ سکول کے پرنسپل شفیق احمد خان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے بتایاکہ رفیق ماڈل سکول جمبر کی بہترین درسگا ہے۔ اس بار اس کا کیو اے ٹی رزلٹ 90%رہا اور پیک امتحان میں پو ر ے جمبر میں سکول ہذا کی طلبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکیل خان نے کہا کہ یہ وطن رب العزت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جو ہمیں قائداعظم کی بدولت نصیب ہوا۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ کالم نگار عقیل نے کہا کہ ہمارا ملک کسی کا محتاج نہیں اگر محتاج ہے تو ایک اچھی اور مخلص قیادت کا جو ملک کو ترقی کی طرف لیکر جاسکے۔ ہمارا یک ہی پاکستان ہے کوئی نیا یا پرانا نہیں۔ پروگرام کے آخرمیں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔