چین : سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک)چین میں سخوئی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ چین میں سخوئی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق طیارہ صوبہ سینڈنگ میں ساحلی شہر رونگ شینگ کے نزدیک معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے تاہم طیارہ گرنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا۔