چین: دہشت گردی کا الزام، 9 افراد کو سزائے موت

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں دہشت گردی کے الزام میں 81 افراد کو سزائے موت سمیت مختلف سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ چین نے شمال مشرقی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے پر 81 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سمیت مختلف سزائیں دی ہیں۔

عدالتوں نے شمالی مغربی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے فسادات میں ملوث ہونے پر 81 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں سزائیں سنا دی ہیں۔ ان میں سے 9 افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔

ان افراد پر قتل اور جلائو گھیرائو سمیت 23 مقدمات دائر تھے۔ واضح رہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ برس ہونے والے فسادات میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔