حلقہ این اے 107 کے آزاد امیدوار چوہدری شہباز لنگڑیال آف ککرالی کو ہتھ ریڑی الاٹ کر دیا گیا

کوٹلہ ارب علی خان (ذوالفقار علی بٹ )حلقہ این اے 107کے آزاد امیدوار چوہدری شہباز لنگڑیال آف ککرالی کو ہتھ ریڑی الاٹ کر دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار این اے 107 چوہدری شہباز لنگڑیال آف ککرالی نے کہا ہے کہ انتخابی نشان ریڑی مزدور کا نشان ہے۔

ملک میں تعمیر ترقی کی پہچان ہے انتخابی نشان کی طرح انتخابی مہم میں بھی عوام کے حقوق کی مکمل ترجمانی کریں گئے ترقی و خوش حالی کے ساتھ ساتھ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے کاموں کی مثالی بنیاد کے لیے ہتھ ریڑی پر مہر لگا کر ہمار ا ساتھ دیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ١١مئی کو بر سر اقتدار میں آ کر حلقہ میں ایک نئی تاریح رقم کریں گئے۔