چکوال کی خبریں 19.04.2013

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پیر شوکت حسین کرولی نے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ گذشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھیدوال کا دورہ کیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پیر شوکت حسین کرولی نے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ گذشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھیدوال کا دورہ کیا جہاںپر منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ ایک جلسہ کی صورت اختیار کر گئی کارنر میٹنگ سے میزبان مقرر کی حیثیت سے صوبیدار خان بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکمران پارٹیاں پچھلے کئی سالوں سے عوام کو دھوکہ دیتی آرہی ہیں اور ہمارے حقوق کا قتل عام کرتی چلی آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس بار چور لٹیروں سے عاجز آچکے ہیں اور عمران خان کے صاف ماضی پر اعتماد کا اظہار اپنے ووٹ کے ساتھ گیارہ مئی کو کریں گے صوبیدار خان بہادر نے کہاکہ ہم آج تک ان لٹیروں کو ووٹ دیکر ملک پاکستان کے نقصانات میں معاونت کرتے رہے ہیں اور اب موقع ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا کفارہ تحریک انصاف کوووٹ دیکر ادا کریںاس موقع پر تحریک انصاف کے ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ پانچ سال تک جس کام کیلئے محنت کرتے رہے ہیںآج وہ وقت آچکا ہے کہ تبدیلی کیلئے عمران خان کے منتخب کردہ باکردار اورتعلیم یافتہ امیدواروں راجہ یاسرہمایوںسرفرازاورپیر شوکت حسین کرولی کو ووٹ دیکر ملک میں تبدیلی لائیں اور ان چور لٹیروں سے چھٹکارہ حاصل کریںاس موقع پر پیر شوکت حسین کرولی نے اپنے خطاب میں کہا کہایک تبدیلی ہمارے نبی کریم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم چودہ سو سال پہلے لیکر آئے وہ یہ تھی کہ حضرت بلال اور ابو جہل برابر ہیں تو اس وقت ان کو یہ بات گوارہ نہ ہوئی آج عمران خان بھی نبی کریم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی سنت ادا کرتے ہوئے سب کو برابری کے حقوق مہیا کرنے کی تبدیلی لانا چاہتا ہے اس لئے ہم سب کا فرض بنتا ہے اس مرد مومن کا ساتھ دیںآخر میں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کو ہمارے عظیم قائد نے جب بنایا تو اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا لیکن بد قسمتی سے پاکستان بننے کے ایک سال بعد ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے آج عمران خان اسی خواب کو پورا کرنا چاہتا ہے جس کیلئے تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہمیں اس موقع کو ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہیے بلکہ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹر سائیکل چوری کرنے پر مقدمہ درج ۔ غلام مجتبیٰ ولد غلام مصطفی نے سٹی پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنا ذاتی موٹر سائیکل زیمکو گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر کیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹر سائیکل چوری کرنے پر مقدمہ درج ۔ غلام مجتبیٰ ولد غلام مصطفی نے سٹی پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنا ذاتی موٹر سائیکل زیمکو گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر کیا دس منٹ بعد باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا کافی تلاش کرتے رہے دوسرے روزوہ اپنے ماموں کے ہمراہ جہلم روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ دو لڑکے عمر فاروق ، ولد غلام فاروق ، طیب ولد عبدالرشید سکنائے تترال اس کے چوری شدہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جسے شناخت کر لیا ۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او چکوال احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر چکوال پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھاری مقدار میں بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چکوال احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر چکوال پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھاری مقدار میں بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں ۔ سٹی پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران ملزم شمشاد ولد عبداللطیف کے قبضے سے پستل اور تین رائونڈ برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے لیا جبکہ صدر پولیس کے ایس ایچ اوز راجہ عبدالرشید نے محمد خان سکنہ لائن پارک کے قبضے سے ایک سو 50گرام چرس ملزم انتظار ولد چاندی خان سکنہ تین مرلہ سکیم چکوال کے قبضے سے بندوق بارہ بور دو کارتوس برآمد ملزم عطری مسیح ولد طارق مسیح سکنائے یو پی چرچ کے قبضے سے دو بوتل شراب ، کلرکہار پولیس نے ملزم ابدار ولد پائندہ خان سکنہ بھر پور کے قبضے تیس بور اور تین رائونڈ برآمد کیے اور اشفاق ولد ریاض حسین سکنہ جھامرہ کے قبضے سے تیس بور پستل اور چار راونڈ ،چوآپولیس نے عبدالرحمان ولد احمد خان سکنہ دھمیال کے قبضے سے بندوق بارہ بور دو کارتوس ، ڈوہمن پولیس نے ملزم اشرف کے قبضے سے ایک سو دس گرام ہیرون جبکہ ایک سو دس گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی بائیس کے نامزد امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی انتخابی مہم دن بدن عروج پر جا رہی ہے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی بائیس کے نامزد امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی انتخابی مہم دن بدن عروج پر جا رہی ہے جبکہ آئے روز متعدد دیہی اور شہریوں حلقوں کی سرگردہ شخصیات ان کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں ۔ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مختلف جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ تبدیلی کا خواب دکھانے والے خود سمندر کی گہرائی میں ڈوب جائیں گے اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں ۔ ان کی ولوالہ انگیز قیادت ہی ملک کی ڈوبتی کشتی کو کنارہ فراہم کر سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او چکوال یاور حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے متوقع پر پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال یاور حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے متوقع پر پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور ضلع چکوال کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کو اے بی سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور وہاں پر محکمہ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور وہاں پر سی سی ٹی وی کمیرے ، واک تھروکیٹس اور سیکرینگ شین نصب کی جائیں یگ ۔ اس کیلئے محکمہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو جامعہ سکیورٹی پلان لانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ضلع چکوال میں الیکشن2013ء کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے ماطبق انتخابی کے انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے ضلع و تحصیل کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشنکی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملد رآمد کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا ۔ مسماة غلام ربینہ دختر محمد نذیر سکنہ وروال نے نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ وہ عبدالخالق ولد سلطان سکنہ وروال کے ساتھ شادی شدہ ہے اور اس خاوند فوج میں ملازمت کرتا ہے اس کے خاوند کا بھائی محمد اشرف اس کے ساتھ زبردستی زنا کرتا رہا اس کے شور کرنے پر اشرف کے بھائیوں غلام عباس ، محمد سرور نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھوسے والے کمرے میں موت کی کھاٹ اتارنے کیلئے بند کر دیا مورخہ3-4-13کواس کی بھاوج ثریا یاسمین آگئی جس کے شور کرنے پر اسے بھوسے والے کمرے سے باہر نکالا عدالت کے حکم پر نیلہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔