اتحادی فوج نے المخا میں ایرانی فوجی ڈرون تباہ کر دیا

Arab Coalition Forces

Arab Coalition Forces

المخا (جیوڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کے المخا شہر میں ایک بغیر پائلٹ کےایرانی فوجی طیارے کو تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر المخا میں ایک اڈےپر اڑان بھرنے کے لیے تیار ڈرون پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا ڈرون طیارہ یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

یمن کے ڈپٹی آرمی چیف بریگیڈیئر جنرل احمد سیف الیافعی بے بتایا کہ فوج نے شمالی المخا میں فضائی مانیٹرنگ کے دوران ایک مشتبہ ایرانی ڈرون کی موجودگی کا پتا چلایا۔ اس کے ساتھ ہی یمن میں سرگرم متحدہ عرب امارات کی فضائیہ سے رابطہ کیا گیا۔

اماراتی فضائیہ نے ایک میزائل حملہ کرکے ایرانی ڈرون کو اڑان بھرنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔

یمنی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن میں باغیوں سنگین مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں اور وہ اب ایران سے ڈرون طیاروں کے خفیہ طریقے سے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ المخا میں تباہ کیا گیا ڈرون بھی ایران سے اسملگ کیا گیا تھا۔

ہفتے کے روز یمنی فوج نے ساحلی شہر المخا اور الحدیدہ کے درمیان رابطہ سڑک کو فوجی علاقہ قرار دے کر شہریوں کو اس شاہراہ سے دور رہنے کی تاکید کی تھی۔