غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والا پاکستانی فوجی بھارتی فائرنگ سے شہید

Line Of Control

Line Of Control

لاہور (جیوڈیسک)راستہ بھول کر کنٹرول لائن پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔کنٹرول لائن پر کھوئی رتہ سیکٹر میں ایک پاکستانی فوجی رات کے اندھیرے میں راستہ بھول کر بھارتی علاقے میں داخل ہو گیا۔اسے بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے بھارت سے بات چیت جاری ہے۔بھارت آج اس بارے میں اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔