کورونا وبا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 1232 نئے کیسز رپورٹ

Corona Patient

Corona Patient

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 43 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔