ملک میں کورونا سے مزید 30 اموات، 2452 نئے کیسز بھی رپورٹ

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2452 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2452 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22811 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 91 ہزار 727 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 903 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 66 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48850 ہے۔