ملک میں کورونا وبا سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئے اور 3689 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61128 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.03 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26580 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ97 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3755 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 867 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91440 ہو گئی ہے۔