ملک بھر میں کورونا کے 747 نئے کیسز رپورٹ

Corona - Pakistan

Corona – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے 747 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے گزشتہ روز 747 نئے کیسز رپورٹ اور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 اور اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 479 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے، ملک بھرمیں اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 881 افراد صحتیاب ہو چکے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 795 ہو گئی، پنجاب میں 99 ہزار 378 اور خیبرپختونخوا 37 ہزار776 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 581 اور بلوچستان میں 15 ہزار257، آزاد کشمیر2 ہزار 269 اور گلگت میں 3 ہزار 778 تعداد ہو گئی۔