ملک کے بعض بالائی علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

 Weather Pleasant

Weather Pleasant

اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر سمیت ملک کے بعض بالائی علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج گلگت بلتستان ،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد ،مانسہرہ اور چلاس شہر میں آج صبح سویرے بارش ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلا م آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔