ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کے لئے افطار گفٹ پیکٹس کے پہلے کاؤنٹر کا افتتاح مشین محلہ جہلم رمضان بازار میں کیا

Opening

Opening

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کے لئے افطار گفٹ پیکٹس کے پہلے کاؤنٹر کا افتتاح مشین محلہ جہلم رمضان بازار میں کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ضلع جہلم کے 6 رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے 16000سے زائد افطار گفٹ پیکٹس رمضان بازاروں میں مہیا کروایے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افتتاحی مہم کے موقع پر رمضان بازار میں موجود متعدد صارفین کو یہ پیکٹ خود بھی تقسیم کیے اور اس ضمن میں انچارج رمضان بازار کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ پیکٹ تمام صارفین کو رمضان بازاروں میں بطور تحفہ دیے جا رہے ہیں اور انکی مدد سے صارفین روزہ افطارکر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رمضان بازار مشین محلہ کا تفصیلی دورہ بھی کیا اس موقع پر انچارج رمضان بازار، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر آلو،پیاز،ٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور سبزیوں او رپھلوں کے خوردہ نرخوں کی جانچ پڑتال کی۔ محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور سبزیوں،پھلوں اور اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ناجائز منافع خوروں،اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب نے اہل ایمان کو ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے اور سستا رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیاہے اور درجہ اول کے مال فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کوسہولیات فراہم کی گئیں ہیں بلکہ رمضان بازاروں کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اعتدال آیا ہے اور کساد بازاری کا خاتمہ ہو ا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا):جہلم شہر کے معروف سماجی کارکن اور ممبر ڈسٹرکٹ بار جہلم چوہدری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ کی جانب سے روزہ داروں کیلئے محمدی چوک میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں روزانہ سینکڑوں افراد اس سہولت سے مستفید ہو تے ہیں۔اس حوالے سے چوہدری فرحت ضیاء نے بتایا کہ یہ سلسلہ انشاء اللہ پورا ماہ رمضان چلے گا اور اس کا مقصد مسافروں ، ضرروتمندوں اور گھر سے باہر افراد کو سہولت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نہ صرف شاندار افطاری بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ابتک7دسترخوان لگائے جا چکے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر 270سے زائد شہری روزہ افطار کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا):ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں تحصیلوں میں قائم سکولوں کے ارد گرد مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت سرکاری سکولوں کے سبزارار، گراؤنڈز، باؤنڈری ایریا اور آس پاس کی جگہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم مل کر کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن جہلم سید مظہر اقبال اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم حامد ناصر گورایہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس شئیر کی جائیں۔