ڈیرہ مراد جمالی : 3 روز قبل اغوا ہونے والے فوڈ کنٹرولر گھر پہنچ گئے

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے فوڈ کنٹرولر فیض اللہ اپنے گھر نصیر آباد پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق فوڈ کنٹرولر نصیرآباد فیض اللہ آج صبح علاقے وارڈ نمبر 2 میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے۔

فیض اللہ کو 3 روز قبل علاقے وارڈ نمبر 3 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا تاہم وہ زندہ سلامت واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔