ڈنگہ کی خبریں 13-2-2013

ڈنگہ : ایم پی یاسمین قریشی نے دارالامان لندن میں پرائم منسٹر راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایم پی یاسمین قریشی نے دارالامان لندن میںپرائم منسٹر راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں منسٹر،ایم پی اور لارڈ ز کے علاوہ بزنس مینوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ، برطانیہ کے معروف بزنس مین چوہدری اسلم وسن کومحترمہ یاسمین قریشی ایم پی کے خاص ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے چوہدری اسلم وسن خصوصی طور پر دعوت میں شریک ہوئے اس موقع پر چوہدری اسلم وسن نے پرائم منسٹر آف پاکستان راجہ پرویز اشرف سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ویلکم کیا اور پارلیمنٹ کو پانچ سال پورے ہونے پر مبارکباد دی اس دعوت میں شریک ہونے والے مہمانوں میں مرزا خالد محمود ایم پی، چیئر مین چوہدری شریف وسن ، چوہدری شبیر وسن،چوہدری واجد برقی ، قمر کیانی ، راجہ توحید اختر نے خصوصی شرکت کی اس تقریب میں واجد شمس الحسن بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مقامی ایم پی اے اور ان کے حواری ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلا چکے ہیں ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) مسلم لیگ ق کے اہم رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113 چوہدری اعجازاحمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی ایم پی اے اور انکے حواری ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلا چکے ہیں اور اب وہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی بجائے انتقامی کاروائیوں پر اُ تر آئے ہیں۔ لیکن حلقہ پی پی 113 کی باشعوری عوام سرکاری مشینری کے استعمال اور دھونس دھاندلی کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔ طاقت اور اقتدار کے نشے میں دھت مقامی ایم پی اے اور انکے چہیتے اپنے برسوں کے قریبی ساتھیوں اور دھڑوں کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں اسکی وجہ سے وہ مایوس ہو کر ان سے مکمل پیچھے ہٹ چکے ہیں۔اور آئندہ الیکشن میں انہیں واضح ہوجائے گاکہ گذشتہ دو الیکشن میں اہلیان ڈنگہ نے جس طاقت کے ساتھ انہیں شکست سے دوچار کیا اور یکسر مسترد کیا اسی طرح اب پورے حلقے کی عوام انہیں مسترد کردیں گے۔ سرکاری مشینری اور طاقت کے زور پر عوام کے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے اور نہ ہی اب دھاندلی کی سیاست کرتے ہوئے الیکشن جیتا جا سکتا ہے۔گذشتہ دنوں مقامی ایم پی اے کے انتہائی قریبی ساتھیوں کی طر ف سے ہمارے اعزاز میں دیئے گے مرزا طاہر میں ظہرانے سے حلقہ پی پی 113 کے آئندہ کی سیاسی صورتحال کا کھلم کھلا اظہار ہوتا ہے اور اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی انہیں اپنا تاریک مستقبل روز روشن کی طر ح نظر آجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اسلامی نظام تعلیم یا نام نہاد روشن خیالی؟ محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کے من پسند فیصلے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) اسلامی نظام تعلیم یا نام نہاد روشن خیالی؟ محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کے من پسند فیصلے ڈنگہ سمیت ضلع بھر میں طالبات کے گرلزسکولز موجود ہونے کے باوجود جوان طالبات کے امتحانی سنٹر بوائیز ہائی سکولوں میں بنا دیئے گے۔ طالبات کو بوائیز ہائی سکولوں میں مرد نگرانوں اور لڑکوں کی موجودگی میں امتحانات دینے میں شدید ذہنی کوفت کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ سمیت ضلع بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں پنجم کے بعد طلبہ و طالبات کے الگ الگ سکولز موجود ہیں اور بہت سی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے بچنے کیلئے والدین مخلوط نظام تعلیم میں اپنی بچیوں کو تعلیم دلوانا پسند نہیں کرتے لیکن جماعت پنجم کے امتحانات کے بعد اب جماعت ہشتم کے پنجاب ایگزیمینیشن بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمیت متعدد ہائی سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اکٹھے امتحانی سنٹر بنا دیئے گے ہیں جس کی وجہ سے بوائز ہائی سکولوں میںامتحانا ت دینے والی طالبات اور انکے والدین شدید ذہنی کوفت کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا احتجاج ہیں ۔سماجی حلقوں نے بھی ایک اسلامی ملک میں اس طرح کی روشن خیالی کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ تعلیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھر پور احتجا ج کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پڑھا لکھا پنجاب ، یا صرف خواب ؟حکومت پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کو محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار نے ہوا میں اُڑا دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پڑھا لکھا پنجاب ، یا صرف خواب ؟حکومت پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کو محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار نے ہوا میں اُڑا دیا۔ والدین کیلئے بچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل سے مشکل تر محکمہ تعلیم کے واضح حکم کے باوجود پنجاب ایگزیمینیشن بورڈ کے جماعت ہشتم کے ہونے والے امتحانات میں متعدد سنٹروں میں پرائیویٹ ، گورنمنٹ سکولز انتظامیہ کی طرف سے سنٹر عملہ کی خدمت اور کھانے اور خانہ داری کے نام پر والدین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ طلباء سے سنٹر عملہ کا کھانا اور خدمت کی مد میں سینکڑوں روپے بٹور لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات میں محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح حکم دیا گیا ہے کہ والدین کو مشکلات سے بچانے کیلئے کسی بھی سنٹر میں خانہ داری نہیں کروائی جائے گی لیکن محکمہ تعلیم کے اس واضح حکم کو ہوامیں اُڑاتے ہوئے ضلع بھر کے اکثر سنٹروں میں جماعت ہشتم کی طالبات پر خانہ داری کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا اور متعد د پرائیویٹ اور گورنمنٹ سکولز نے طلباء و طالبات سے خانہ داری، سنٹر عملہ کی خدمت اور کھانے کے نام پر سینکڑوں روپے وصول کیے اور مختلف سنٹروں کے عملے کی تواضع غربت اور مہنگائی سے پسے ہوئے والدین کے خون پسینے کی کمائی سے کی گئی۔ سماجی حلقوں اور والدین نے محکمہ تعلیم اس حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری عنصر علی آف ناروے کے والد ماہر تعلیم ماسٹر چوہدری اکبر علی مرحوم کے قل شریف کا ختم جامعہ مسجد چوہان سیکریالی میں قاری محمد الیاس ، حاجی محمد حسین نے پڑھا
ڈنگہ (نوید شہزاد مغل)گورنمنٹ ہائی سکول سیکریالی کے ہیڈ ماسٹر چوہدری غضنفر علی ، چوہدری عنصر علی آف ناروے کے والد ماہر تعلیم ماسٹر چوہدری اکبر علی مرحوم کے قل شریف کا ختم جامعہ مسجد چوہان سیکریالی میں قاری محمد الیاس ، حاجی محمد حسین نے پڑھا اور خصوصی دُعا خطیب مولانا میاں محمد الیاس نے موت و حیات پر خصوصی فلسفہ بیان کیا اور کہا کہ ماہر تعلیم اکبر علی ایک نیک دِل انسان تھے ، اہل علاقہ کو اُن کے جانے کا صدمہ کبھی نہ بھول پائے گا ، قل شریف کے ختم میں سرکاری ، مذہبی ، سیاسی اہم شخصیات میں چوہدری لیاقت علی سابق کمشنر انکم ٹیکس ، چوہدری اقبال ایکسئین واپڈا فیصل آباد ، میاں خالد رفیق ، چوہدری قمر زمان بجاڑ ، چوہدری عمران گجر ناروے ، چوہدری زبیر گجر سیکریالی ، چوہدری شرافت ایڈووکیٹ سیکریالی ، چوہدری افتخار حسین سابق ناظم سیکریالی ، چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ ، چوہدری میاں خاں فتہ بھنڈ ، چوہدری اختر چھوکر کلاں ، میاں عمر رفیق ، حاجی چوہدری ریاست علی چوہان ، چوہدری محمد خاں سابق نائب ناظم چک محمود ، میاں ایاز احمد ، چوہدری اختر چوہان ، عمر حیات بھکنانوالی ، رفعت اقبال چوہان ایڈووکیٹ ، ماسٹر زمان چوہان ، چوہدری ریاست خاں ، حاجی قدر داد چکوڑی بھیلووال ، رضوان طور گمٹی ، ابرار احمد گمٹی ، چوہدری صابر ریحانیاں کھاریاں کینٹ ، چوہدری اصغر ٹوپہ ڈلہ ، چوہدری نذیر شیخو چک ، چوہدری ولایت شیخو چک ، اسد احمد گمٹی ، پرویز اقبال بھٹی مٹوانوالہ ، قاری فیاض حسین سیکریالی ، چوہدری آصف احمد بجاڑ سیکریالی ، چوہدری طارق نمبردار ، چوہدری ظفر اقبال شیخو چک ، ماسٹر فضل حسین ، محمد امین کسان کونسلر ٹوپہ عثمان ، ماسٹر امتیاز احمد سیکریالی ، چوہدری جاوید چاڑ سیکریالی ، چوہدری رضوان گمٹی ، شیخ اسد گمٹی ، محمد اصغر مہر ٹوپہ آدم ، ماسٹر اختر علی شاہ سیکریالی ، چوہدری آفتاب احمد سیکریالی ، حاجی حسین برکھٹ ، چوہدری ارشد مہر دھکڑانوالی ، چوہدری غلام رسول سیکریالی ، اسلام اللہ بٹ سیکریالی ، چوہدری عمران گجر بجاڑ ، چوہدری اشرف فیصل آباد ، چوہدری اسلم فیصل آباد ، چوہدری عباس ایڈووکیٹ نونانوالی ، چوہدری غلام غوث نونانوالی ، میاں خالد حسین ایڈووکیٹ ، چوہدر ی ارشد ایڈووکیٹ ٹوپہ عثمان ، چوہدری اسحاق کسانہ دھکڑانوالی ، میجر اکرم فیصل آباد ، پرویز احمد بھٹی مٹوانوالہ ، چوہدری عباس ایڈووکیٹ نونانوالی ، چوہدری فاروق سپریم ہائی کورٹ ، چوہدری محمد اصغر ٹوپہ ، چوہدری رفعت اقبال ناروے ، چوہدری تجمل حسین سیکریالی ، اسحاق غوری سیکریالی سمیت کثیر تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آئندہ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، میاں خالد رفیق آف سیکریالی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)پاکستا ن پیپلز پارٹی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، میاں شہباز شریف ، میاں نواز شریف اور اُن کے حواری اپنی نشست کی فکر کریں اور پنجاب میں حکومت بنانے کے دعوے چھوڑ دیں ، پیپلز پارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ اُنہوں نے ہمیشہ اپنے محسنوں سے وفا کی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے اور پیپلز پارٹی ملک و قوم کی قسمت بدل دے گی ، پیپلز پارٹی پنجاب میں حکومت قائم کرے گی۔ میاں شہباز شریف کے میٹرو بس منصوبے کا حال بھی سستی روٹی جیسا ہو گا اور عوام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بلاول کو مایوس نہیں کرینگے ، پیپلز پارٹی نے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی ہے اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دینگے کہ عوام بھٹو ازم اور پیپلز پارٹی سے پیار کرتے ہیں ، اور حلقہ پی پی 113 میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 15 فروری کو گوجرانوالہ میں عوامی انقلاب مارچ شرکت کرنے کیلئے درجنوں گاڑیاں پروفیسر محمد اسلم فریدی کی قیادت میں روانہ ہوں گیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے زیر اہتما م مورخہ 15 فروری بروز جمعتہ المبارک گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے عوامی انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے درجنوں بسوں پر مشتمل قافلہ صبح ساڑھے دس بجے جامع مسجد منہاج القرآن حافظ سنٹرکھاریاں لنک روڈ ڈنگہ سے پروفیسر محمد اسلم فریدی خطیب اعظم مسجد ہذا اور وحید اقبال ناظم منہاج القرآن ڈنگہ کی قیادت میں روانہ ہو گا۔ مورخہ 15 فروری بروز جمعتہ المبارک کو گوجرانوالہ میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے زیر اہتمام آئین پاکستان کے عملی نفاذ ،انصاف کے خصول ،بیروزگاری،لؤڈشیڈنگ اور قومی خزانے کی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے عوامی مارچ میں ڈنگہ سے درجنوں بسوں پر مشتمل سینکڑوں افراد کا قافلہ وحید اقبال اور پروفیسرمحمد اسلم فریدی کی قیادت میں روانہ ہوگا۔عوامی انقلاب مارچ میں تحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی قائد پروفیسرڈاکٹر طاہر القادری صاحب خطاب فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت نے پٹرول ، مٹی کاتیل دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑگرا دیا ہے ، حاجی اقبال منج
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سماجی شخصیت حاجی اقبال منج نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ حکومت نے پٹرول،مٹی کاتیل دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑگرا دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کرچکی ہے جسکی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے غربت دن بدن بڑھ رہی ہے حکومت ہر ماہ مہنگائی کرکے غریب اور لاچارعوام کو زندہ درگورکرنے کے منصوبے پرعمل کررہی ہے انہوںنے کہاکہ بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ سے ستائی ہوئی عوام پر زندگی کے دروازے بند ہورہے ہیں لیکن حکمرانوں کو سب اچھا نظر آرہا ہے ۔ اگر یہی حال رہاتوعوام جوبمشکل دووقت کی روٹی کھارہی ہیںفاقوں پر مجبورہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنے آخری مہینے میں ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو کچھ تو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ سکیم سمیت بے تحاشہ فلاحی منصوبے مکمل کروائے ،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز پراپرٹی ڈیلر رہنماپاکستان پیپلزپارٹی کویت ملک اعجازاحمدآف ڈنگہ نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ پی پی پی کی حکومت کوختم کرنے کے خواب دیکھنے والے دیکھ لیںکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا پانچ سالہ دور بہترین طریقے سے مکمل کرتے ہوئے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اور ملکی تاریخ کی پہلی دفعہ اپنی مدت پور ی کرنیوالی اسمبلی کا اعزاز حاصل کیا پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ سکیم سمیت بے تحاشہ فلاحی منصوبے مکمل کروائے اور کائرہ برادران نے اپنی عوامی سیاست کی بنا ء پر ملک گیر شہرت حاصل کی۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ الیکشن میں بھی واضح اکثیریت حاصل کرے گی اور چوہدری قمر زمان کائرہ کی قیادت میں حلقہ این اے 106 سمیت پورے ملک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ہمارے لیڈرجمہوری عمل سے منتخب ہو کرآئے ہیں۔ جب تک عوام چاہیں گے کوئی بھی پی پی پی کو اقتدار سے الگ نہیںکر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی 113 مرزا طاہر کے معروف زمیندار چوہدری محمد عارف و دیگر کاچوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں ظہرانہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ پی پی 113 مرزا طاہر کے معروف زمیندار چوہدری محمد عارف ، چوہدری خالد محمود ، چوہدری محمد وارث امریکہ نے اپنی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ایم پی اے سیالکوٹ رانا عارف ، چوہدری احمد خاں دینہ چک کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دِیا ، مہمانوں کا استقبال چوہدری خالد محمود نے کیا ، ظہرانہ کی اس پر وقار تقریب میں معززین علاقہ میں سے چوہدری طارق محمود اعوانہ عمر چک ، سید صابر حسین شاہ گلیانہ ،ملک امجد سابق ناظم بھگووال ، چوہدری محمد شریف ٹیولپ ، چوہدری مستنصر اقبال ڈوئیاں ، چوہدری افضال احمد موجیانوالہ ، چوہدری عظمت حسین موجیانوالہ ، چوہدری جمشید ڈوئیاں ، چوہدری لیاقت علی شیر اسماعیلہ ، چوہدری ریاض گلیانہ آف امریکہ ، چوہدری طارق گلیانہ آف امریکہ ، چوہدری ذوالفقار علی دِلو ، چوہدری خضر حیات دھپ سڑی ، چوہدری اشفاق دُلانوالہ ، چوہدری اصغر امرہ کلاں ، چوہدری امتیاز گجر نور جمال ، چوہدری شبیر نون ، چوہدری محمد اسحاق کسانہ دھکڑانوالی ، چوہدری غلام فرید نور جمال ، میاں افضل حیات جانی چک ، چوہدری شبیر سابق ناظم ، ملک قیصر محمود کھاریاں ، چوہدری شفاقت حسین بھکنانوالی ، لیاقت علی قادری گجرات ، چوہدری رحمت خاں مرزا طاہر ، چوہدری نواز مرزا طاہر ، چوہدری منور حسین مرزا طاہر ، چوہدری عباس حسین مرزا طاہر ، چوہدری قمر شریف مرزا طاہر ، چوہدری اقبال مرزا طاہر ، چوہدری فاضل مرزا طاہر ، چوہدری رحمت خاں ممبر دینہ چک ، چوہدری محمد افضل دینہ چک ، چوہدری جہانگیر سلیم دینہ چک ، چوہدری اشفاق دینہ چک ، چوہدری عباس دینہ چک ، چوہدری اختر دینہ چک ، چوہدری مظہر لونگو ، چوہدری خان لونگو ، چوہدری حاجی عدالت، چوہدری حاجی نذیر ، میاں غفور مرزا طاہر ، طاہر محمود مرزا طاہر ، چوہدری مہدی خاں اسماعیلہ ، چوہدری مہدی گنجہ سمیت کثیر تعداد میں ظہرانہ کی تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دُلانوالہ کی روحانی شخصیت پیر سید عاشق حسین شاہ کے صاحبزادے سید عدیل حسین شاہ کی پروقار دعوت ولیمہ سکائی وے ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) دُلانوالہ کی روحانی شخصیت پیر سید عاشق حسین شاہ کے صاحبزادے سید عدیل حسین شاہ کی پروقار دعوت ولیمہ سکائی وے ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ،مہمانوں کا استقبال سید عاشق حسین شاہ نے کیا ، اِس پر وقار دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خصوصی شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں نمایاں اہم شخصیات میں سید صادق حسین شاہ جنڈانوالہ ، سب انسپکٹر دل نواز ، چوہدری محمد نذیر سابق اے ای او ، سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز ، چوہدری غلام غوث، چوہدری وارث کھٹانہ ، چوہدری ولائت خاں چوہان ، ملک طارق رحیم ای ڈی او اٹک ، نمبردار محمد سلیم ناروے ، سید منیر حسین شاہ ، سید عابد حسین شاہ چھوکر کلاں ، سید احمد حسین شاہ ، سید عقیل شاہ ، سید منظور حسین شاہ ، نمبردار غلام عباس ، چوہدری اظہر اقبال ، چوہدری فیصل محمود ، میاں عمران عزیز ، فیصل محمود مہر ، چوہدری محمد وارث کولی ، صوبیدار بہاول بخش ، حافظ محمد یوسف چوہان ، چوہدری صدیق چوہان ، چوہدری عدیل ظفر ، محمد ارشد کولی ، چوہدری اشفاق دُلانوالہ ، چوہدری احمد خاں پسوال ، اختر ڈوگہ ، مہندی خاں پسوال ، ماسٹر بشیر احمد چوہان ، سید احمد حسین شاہ ، سید فیاض حسین شاہ ، چوہدری دلاور خاں کولی ، عرفان بشیر چوہان ، چوہدری سیف اللہ چوہان ، چوہدری محمد فرمان بجاڑ ، چوہدری فردوس پسوال ، چوہدری غلام عباس چوہان ، ملک اسد دُلانوالہ ، چوہدری اشفاق چوہان ، چوہدری عظیم اعوانہ ، چوہدری محمد حیات مہر ، چوہدری ذوق مہر ، سید حسنین ، چوہدری مشتاق ، چوہدری منظور حسین ، راجہ ، سید افتخار حسین شاہ ، اظہر حسین ، افضال حسین ، چوہدری امجد مہر ، میاں عباس محمود چمنہ ، چوہدری منظور حسین سمیت کثیر تعداد نے بارات میں شرکت کی جبکہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے دُلہا کو بغل گیر ہو کر نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دِی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈسٹرکٹ فوڈ اینڈ کنٹرول گجرات فرمان رضا زیدی اور انسپکٹر فوڈ چوہدری وسیم نے گذشتہ روز ڈنگہ کا دورہ کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈسٹرکٹ فوڈ اینڈ کنٹرول گجرات فرمان رضا زیدی اور انسپکٹر فوڈ چوہدری وسیم نے گذشتہ روز ڈنگہ کا دورہ کیا ، جس میں مختلف دُکانوں پر جا کر آٹے کی چیکنگ کی ، چیکنگ کے دوران کریانہ مرچنٹ اور سٹورز پر آٹے کی وافر مقدار موجود پائی گئی، جبکہ کنٹرول ریٹ 660 روپے میں باآسانی لوگوں کو بیس کلو کا تھیلا فراہم ہو رہا تھا ، اِس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول گجرات ، فرمان رضا زیدی ، انسپکٹر فوڈ چوہدری وسیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈنگہ میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کنٹرول ریٹ پر آٹا فروخت ہو رہا ہے۔ ہم لمحہ بہ لمحہ ڈنگہ سمیت گرد نواح کا وزٹ کر رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جو خود اس قوم کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ، وہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میں اپنے چوہدری غلام رسول کسانہ ، چوہدری صدام اصغر کے گھر میں کھڑا ہوں ، بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو گیا ہے ، آج اگر وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آئیں اور یونین کونسل چکوڑی بھیلووال کے اکٹھ کو دیکھیں اُنہیں اندازہ ہو جائیگا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وجود ختم نہیں ہوا ، اور یہ وہ بات کرتے ہیں لوگ جو خود اس قوم کو چھوڑ کر چلے گئے تھے ، وہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر تم نے دیکھنا ہے تو ہمارے دوستوں سے سیکھو ، ہمارے اِن بھائیوں سے سیکھو ، اُنہوں نے ہمیں اقتدار میں جوائن نہیں کیا ، اُنہوں نے ہمارا اقتدار میں ساتھ نہیں دِیا ، پانچ سال تک ہم اقتدار میں رہے یہ ہمارے پاس نہیں آئے ، جب یہ اقتدار ختم ہوا ہے تو اُنہوں نے ہمارا ساتھ دِیا ہے ، میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف تم سیکھنا چاہتے ہو تو ہمارے دوستوں سے سیکھو ، ہم جیلوں میں جانا پسند کرتے ہیں ، ہماری قیادت شہید ہونا پسند کرتی ہے لیکن کسی کے پائوں پکڑ کر مدینہ نہیں جانا چاہتے ، اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف تم مکہ میں بیٹھ کر بھی جھوٹ بولتے رہے ، تم ضیاء الحق کے شاگرد ہو جس نے تین ماہ کے الیکشن کا کہہ کر گیارہ سال تک جھوٹ بولتا رہا اور تم نے اُن کی پیروی کرتے ہوئے 10 سال تک جھوٹ بولتے رہے ، اُنہوں نے کہا کہ تم پہلے بھی بر سر اقتدار رہے اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ رہے ، اُس وقت ڈھیرو کنہ سے لے کر ڈنگہ تک سڑک کیوں نہیں بنی ، اور تم تو اُس وقت بھی بر سر اقتدار تھے جب کوٹلہ سارنگ سے لے کر چکوڑی بھیلووال تک سڑک بننی تھی ، میں تمہیں یہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں کہ لالہ موسیٰ پھاٹک سے لے کر نونانوالی روڈ ڈبل سڑک بنی ہے یہ سڑک اُس وقت بھی ٹوٹی ہوئی تھی اور تم بر سر اقتدار تھے ، بھاگو اڈہ سے لے کر میانہ چک برگڑاں تک ڈبل روڈ مرزا طاہر تک بنی ہے اور تم تو اُس وقت بھی بر سر اقتدار تھے ، اور میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب بھائو گھسیٹ پور کی سڑک جو ہے ڈبل روڈ بنی ہے وہ بھی تو اُس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اُس وقت تم کہاں تھے ، تم تو بر سر اقتدار تھے ، وہ کونسی گیدڑ سنگی ہے جس سے تم لوٹا بنے اور لوٹا بننے کے بعد تم نے کہا کہ یہ سڑکیں میں نے بنوائیں ، وہ تنویر اشرف کائرہ نے سڑکیں بنائی ، اور اگر یہ کہتے ہیں کہ قمر زمان کائرہ کی کارکردگی کیا ہے تو میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ یہ ساری قمر زمان کائرہ کی کارکردگی ہے ، کارکردگی دیکھنا چاہتے تو آج تک 45 گائوں میں سے 18 گائوں میں سوئی گیس کمپلیٹ ہو چکی ہے ، اُنہوں نے کہا کہ جو ڈنگہ میں بیٹھ کر کہتے تھے کہ ڈنگہ شہر میں سوئی گیس آئے گی میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں 18سال تک تم اپنے شہر کے ساتھ جھوٹ بولتے رہے ، اگر تم اتنے ہی قابل تھے ، تو سب سے پہلے اپنے شہر کو سوئی گیس لا کر دیتے ، اور جو یہ کہتے ہیں کہ قمر زمان کائرہ کی کارکردگی کیا ہے تو اُن کی کارکردگی تو یہ ہے کہ ڈنگہ کے لوٹوں کے گھر بھی سوئی گیس فراہم کی ہے ، اُنہوں نے کہاکہ قمر زمان کائرہ نے اگر لالہ موسیٰ میں سوئی گیس دی ہے تو 60 دیہاتوں میں بھی سوئی گیس فراہم کی ہے اور آج تم اگر اپنا گریبان دیکھنا چاہتے ہو کہ تمہاری کارکردگی کیا ہے ، تو میں یہ بات بھی پوچھنے کا حق رکھتا ہوں کہ تم بھی تین مرتبہ بر سر اقتدار میں رہے اپنے گائوں کلیوال سیداں میں سوئی گیس کیوں نہیں لگوائی ، جو لوگ اپنے گھر میں کام نہیں کروا سکتے ، جو لوگ اپنے گھر کا نالہ نہیں بنا سکتے ، جو لوگ اپنے گائوں کی نالیاں نہیں بنا سکتے وہ اپنے دورِ اقتدار میں میں بنواتا رہا وہ قمر زمان کائرہ کا کیا مقابلہ کرینگے۔ وہ ہمیں چیلنج کرتے ہیں ہم نے تو کولیاں شاہ حسین میں بھی سوئی گیس فراہم کی ، یہ ہے ہماری کارکردگی کہ کائرہ خاندان پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کرچوہدری قمر زمان کائرہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، چوہدری صدام اصغر،چوہدری غلام رسول
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع دھکڑانوالی کے معروف زمیندار ، چوہدری صدام اصغر کسانہ ، چوہدری غلام رسول کسانہ سابق ناظم کے حمائتی اکٹھ سے نے کہا حاضرین محترم میں اپنے ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی و قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم چوہدری قمر زمان کائرہ کی حمائت کرتے ہیں ، ہم اقتدار سے نہیںپاکستانی عوام سے پیارکرتے ہیں ، حلقہ این اے 106 اور حلقہ پی پی 113 میں ترقیاتی کام کروائے ہیں میں کائرہ خاندان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، اِن کی خدمات ضلع گجرات بھر میں نمایاں ہیں ، کسانہ برادری اپنے بھائیوں ، بزرگوں ، دوستوں اور یونین کونسل چکوڑی بھیلووال سمیت کائرہ خاندان کی حمائت کا بھر پور اعلان کرتا ہوں ، اُنہوں نے کہا کہ میں اہل علاقہ سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری قمر زمان کائرہ کو کامیاب کروانا ہے اور اُن کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے ، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ الیکشن میں بھی چوہدری قمر زمان کائرہ ہی کامیاب ہونگے ، اُن کی کامیابی ہی حلقہ کی بہترین کامیابی ثابت ہوئی ہے ۔ کائرہ برادران کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرانا ہے تا کہ آئندہ انتخابات کی صبح نو بہترین ثابت ہو سکے ۔ میں کائرہ خاندان کو حلقہ این اے 106 سوئی گیس کے علاوہ سڑکیں ، گلیاں ، نالیں ، عوام کی فلاح و بہبود کے ہر وہ کام کیا جس میں حلقہ کی عوام کی بہتری ہو ، کائرہ خاندان نے آج تک کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ کھلے میدان میں ڈٹ کا مخالفین کا مقابلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری صدام اصغر کسانہ کی جانب سے چوہدری قمر زمان کائرہ کا چکوڑی بھیلوال پہنچنے پر پرتپاک فقید المثال استقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع دھکڑانوالی کے معروف زمیندار ، چوہدری صدام اصغر کسانہ ، چوہدری غلام رسول کسانہ سابق ناظم ، چوہدری عابد کسانہ ، چوہدری اصغر کسانہ ، چوہدری نذر حسین کسانہ ، چوہدری رضوان اصغر کسانہ ، چوہدری نکاش اصغر کسانہ ، چوہدری فیاض ارشد کسانہ ، چوہدری عبد الرزاق کھٹانہ ، سمیت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، چوہدری نصر اللہ کائرہ ، چوہدری پرویز کائرہ ، میاں خالد رفیق سیکریالی کا والہانہ استقبال کیا ، دُلانوالہ اڈہ سے چکوڑی بھیلووال تک موٹر سائیکلوں کا قافلہ اور جگہ جگہ گھوڑوں کا رقص پیش کیا گیا ، وسیع آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور بینڈ باجوں سے مہمانوں کو پنڈال تک لایا گیا جس پر چوہدری صدام اصغر کسانہ ، چوہدری غلام رسول کسانہ نے مہمانِ خصوصی چوہدری قمر زمان کائرہ کو پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، اِس موقع پر چوہدری محمد عارف کھٹانہ چک پنڈی ، چوہدری طارق محمود چکوڑی بھیلووال ، چوہدری لیاقت علی شیر اسماعیلہ ، رائو ساجد جہانگیر ، چوہدری رخسار ٹوپہ ، چوہدری عاطف محمود ایڈووکیٹ ، ناصر بٹ ڈھلیان ، چوہدری محمد افضل دھکڑانوالی ، چوہدری بشیر احمد کرنانہ ، ٹھیکیدار گل قیصر کرنانہ ، چوہدری مہندی خاں دھکڑ ، چوہدری شان الٰہی سب انسپکٹر سمیت سینکڑوں افراد استقبال میں شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری صدام اصغرکسانہ کی جانب سے چوہدری قمرزمان کائرہ کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) دھکڑانوالی کے معروف زمیندار چوہدری صدام اصغر کسانہ ، چوہدری غلام رسول کسانہ نے مہمانِ گرامی چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، چوہدری پرویز کائرہ ، چوہدری نصر اللہ کائرہ کے اعزاز میں کسانہ پٹرولیم چکوڑی بھیلووال میں گرینڈ اعشائیہ دِیا ، جس میں علاقہ بھر سے نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری چوہدری جاوید اقبال ماجرہ ، چوہدری عاطف محمود ایڈووکیٹ چک سکندر ، چوہدری بہادر خاں ٹھیکریا ، محمد عارف کھٹانہ چک پنڈی ، چوہدری عابد کسانہ ، رضوان اصغر کسانہ ، چوہدری خالد محمود جانی چک ، رائو ساجد جہانگیر ، حاجی خورشید بھٹی ، چوہدری لیاقت علی شیر چوہدری طارق محمود بجران ، چوہدری رزاق کھٹانہ ، میاں ساجد اقبال ڈھلیان ، مظہر نور ایڈووکیٹ ، چوہدری بشیر احمد امرہ ، چوہدری میاں خاں امرہ ، چوہدری افضال امرہ ، چوہدری طارق محمود چکوڑی بھیلووال ، چوہدری عدالت خاں مٹوانوالہ ، ماسٹر جاوید اقبال مونیاں ، ماجد عدالت بٹ ڈنگہ ، چوہدری لیاقت علی نمبردار ، حاجی اظہر اقبال جھنڈا چوہان ، ٹھیکیدار گل قیصر مونیاں ، ماسٹر محمد اعظم دھکڑانوالی ، ماسٹر جاوید اقبال مونیاں ، خالد محمود ڈھلیان جانی چک ، میاں افضل حیات منا جانی چک ، چوہدری خالد محمود جانی چک ، چوہدری فیاض ارشد کسانہ ، چوہدری انور سمرالہ ، حاجی ماسٹر سمرالہ ، چوہدری طارق محمود مٹوانوالہ ، چوہدری احمد خاں ٹوپہ عثمان ، چوہدری مہندی خاں دھکڑانوالی ، چوہدری تجمل حسین مونیاں ، چوہدری عبد الخالق سولی ونڈ ، چوہدری شارق محمود ، چوہدری شان الٰہی سب انسپکٹر ، اشرف ساقی ڈنگہ ، چوہدری امجد ، چوہدری محمد افضل دھکڑانوالی ، چوہدری بشیر احمد کرنانہ ، اسحاق غوری سیکریالی سمیت ہزاروں افراد اعشائیہ کی تقریب میں شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری قمر زمان کائرہ اور میاں طارق محمودکے خصوصی اور زاہد اصغر نمبردار کی کاوشوں سے پنجن شہانہ میں تین کروڑ کے فنڈز سے ترقیاتی کام مکمل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری قمر زمان کائرہ ایم این اے اور میاں طارق محمود ایم پی اے کے خصوصی اور زاہد اصغر نمبردار کی کاوشوں سے پنجن شہانہ میں تین کروڑ کے فنڈز سے ترقیاتی کام مکمل ہوگئے ہیں،اس کاوش کا کریڈٹ چوہدری زاہد اصغر نمبردار جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق اسلامک ویلفیئر سوسائٹی پنجن شہانہ کے صدر اور معروف سماجی راہنما چوہدری زاہد اصغر نمبردار کی شب و روز کوششوں سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ سے دو کروڑ روپے جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود سے ایک کروڑ روپے کے فنڈز حاصل کر کے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام کروائے ان میں امرہ تا پنجن شہانہ سڑک کی تعمیر پنجن اور بکروال میں بجلی کے ٹرانسفارمر کھمبے اور تاریں ،سکول کی چار دیواری،قبرستان کی چار دیواری اور بھرتی اور پل وغیرہ کی تعمیرشامل ہے،اہلیان علاقہ نے چوہدی قمر زمان کائرہ،میاں طارق محمود اور چوہدری زاہد اصغر نمبردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس کے علاوہ چوہدری زاہد اصغر نمبردار نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ سے پنجن شہانہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں پہلی کوالیفائیڈ گائنالوجسٹ ڈاکٹر تعینات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں پہلی کوالیفائیڈ گائنالوجسٹ ڈاکٹر تعینات،تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نورین گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں تعینات ہو گئی ہیں ان کی تعیناتی سے او پی ڈی مریضوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے،یاد رہے کہ اس ہسپتال میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر آصف جاوید بھی تعینات ہیں جس کی وجہ سے روز بروز مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مریض استفادہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : اہلیان ڈھلیان شریف قمر زمان کے وعدہ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ ڈھلیان شریف کو کب سوئی گیس کی سہولت میسر آئے گی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اہلیان ڈھلیان شریف کائرہ صاحب کے وعدہ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ ڈھلیان شریف کو کب سوئی گیس کی سہولت میسر آئے گی،تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے ْڈھلیان کے معروف سماجی راہنما چوہدری ساجد اقبال اور صحافی ڈاکٹر محمد عنایت نے لالہ موسیٰ میں ندیم اصغر کائرہ سے ملاقات کی اور اپنے گائوں ڈھلیان شریف سوئی گیس کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے وعدہ کر لیا کہ دوچار روز میں ڈھلیان شریف میں پائپ کیلئے کام شروع ہو جائے گا،کئی دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس کی وجہ سے اہلیان ڈھلیان تذبذب کا شکار ہیں،ڈھلیان کے عوام نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کریں جبکہ ڈنگہ کے گردونواح میں سوئی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یونین کونسل چکوڑی بھلیوال میں جلسہ میںبائو نوید احمد نے نقابت کے ذریعے خوب داد وصول کی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) یونین کونسل چکوڑی بھلیوال میں سابق ناظم چوہدری غلام رسول کسانہ اور چوہدری صدام اصغر کسانہ آف دھکڑانوالی کے زیر اہتمام چوہدری قمر زمان کائرہ کے حمایت جلسہ میں ہزاروں افراد افراد شریک ہوئے،حلقہ این اے106 کے اس بڑے اور اہم سیاسی پروگرام میں نقابت کرنے کی ذمہ داری ڈنگہ کی جواں سال سماجی شخصیت باؤ نوید احمد کو بطور خاص سونپی گئی تھی،انہوں نے اپنے خوبصورت لہجے اور پرجوش انداز سے ہزاروں افراد کے دل جیت لئے،مسلسل تین گھنٹے تک جلسے کو منظم اور پرجوش رکھنے ،نپے تلے الفاظ اور برجستہ جملے بولنے تلفظ اور روانی پر شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے،وفاقی زیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے گلے لگا کر اظہار سپاس کیا،کسانہ برادران نے خصوصی تعریف کے ساتھ شکریہ ادا کیا،احباب مبارکباد دیتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سید نور الحسن شاہ کلیوال،چوہدری فرخ مجید اور چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کی ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنمائوں سید نور الحسن شاہ کلیوال،چوہدری فرخ مجید اور چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کی ملاقات اس باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس ملاقات میں خصوصی طور پر این اے107 ،106اور پی پی115,113,112کی موجودہ سیاسی صورتحال زیر بحث آئی،راہنمائوں نے پارٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا پارٹی کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دنیا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر کونسل بہت جلد ڈنگہ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں فرسٹ ایڈ میڈیکل بکس فراہم کرے گی ، غزالہ گوہر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) نئی دنیا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر کونسل کی چیئر پرسن محترمہ غزالہ گوہر نے کہا ہے کہ نئی دنیا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر کونسل بہت جلد ڈنگہ شہر کے سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں میں فرسٹ ایڈ میڈیکل بکس فراہم کرے گی ، میڈیکل بکس کی تیاری کا کام جاری ہے،اس میڈیکل بکس میں ابتدائی طبی امداد کا سامان دیا جائے گا جس کا مقصد ہے کہ کسی بھی طالب علم کو کسی ناگہانی آفت اور بیماری کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اس کے بعد ہم اپنی ویلفیئر کونسل کے پلیٹ فارم سے اس سال سکولوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء کو اسناد ار شیلڈ بھی دی جائیں گیں اور سکولوں میں صحت اور تعلیم کے موضوعات پر سیمینار منعقد کئے جائیں گے جس میں بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا جائے گا،تاکہ بچوں اور ان کے والدین میں تعلیم اور صحت کے بارے میں آگاہی دلائی جا سکے اور ہماری نئی نسل تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر بن کر سامنے آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : فخر ساہیوال محمد صدام چشتی نے ڈنگہ میں چوہدری طارق محمود مہر کے گھر تین دن قیام کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان کے نامور ثناء خواں مصطفی اور قاری محمد شاہد محمود قادری کے شاگرد خاص اور فخر ساہیوال محمد صدام چشتی نے ڈنگہ میں طارق محمود مہر کے گھر تین دن کا قیام کیا،اس موقع پر انہوں نے غلہ منڈی ،کوٹ منگو ،محلہ طاہر آباد میں مختلف مقامات پر اپنے مشہور کلام پیش کیے ڈنگہ کی عوام نے صدام چشتی کو بہت سراہا،اس موقع پر صدر پریس کلب ڈنگہ رجسٹرڈچیف ایڈیٹر نئے حقائق ڈاکٹر غلام مصطفی آذر اور طارق مہر ہر موقع پر صدام چشتی کے ہمراہ تھے،صدام چشتی نے ڈاکٹر غلام مصطفی آذر اور طارق مہر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ میں ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری راہنمائی کی اور کہا کہ واقعہ ہی ڈنگہ کے لوگ پیار کرنے اور مہمان نوازی کرنے والے ہیں،اور انشاء اللہ آئندہ بھی آتا رہوں گا اور ڈنگہ میر ااپنا علاقہ ہے یہاںپر مجھے گھر جیسا ماحول ملا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی اور اتحادی الیکشن سے فرار ہونے کا راسہ تلاش کر رہے ہیں،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے106 سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی الیکشن سے فرار ہونے کا راسہ تلاش کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے طاہر القادری اور عمران خان کو استعمال کر رہے ہیں، کیونکہ پیپلز پارٹی اور اتحادی اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں ، قوم بیدار ہو چکی ہے ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی اور حکمرانوں کو مقررہ وقت پر انتخابات کرانے پر مجبور کر دے گی ، انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات کرانے پر مجبور کر دے گی انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پوری قوم فخر پاکستان میاں نواز شریف کو کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میٹرو بس کے منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انقلابی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق صوبائی امیدوارپی پی 113، راہنماء مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انقلابی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،اور اس موقع پر برادر اسلامی ملک کے نائب ترک وزیراعظم کا ہونا میاں برادران کا انٹرنیشنل ہونے کا ثبوت ہے کیونکہ دنیا بھی سمجھتی ہیں کہ میاں برادران ہی پاکستان کو اس نازک حالات سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک لاہور جیسے گنجان آباد شہر کا ایک پرانا مسئلہ تھا جہاں پر ٹریفک کا بے تحاشا رش ہوتا ہے اور عام لوگوں کو بہت زیادہ ٹریفک مسائل کا سامنا تھا اب ٹریفک کا مسئلہ انشاء اللہ میٹروبس منصوبے سے حل ہو جائے گا،اور میٹرو بس منصوبہ ہر لحاظ سے صاف و شفاف تھا اگر وفاقی حکمرانوں نے بھی عوام کی حالت بدلنے کیلئے کوئی منصوبہ بنایا ہوتا تو عوام کے مسائل بڑھنے کی بجائے ہوتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری برادران نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز رہنماء مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ایک بیان میں کہاکہ چوہدری برادران نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ، چوہدری برادران نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی چوہدری برادران نے ہمیشہ عوام کے لیے بے شمار فلاحی منصوبے دیئے، گجرات سمیت پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے،جہاں پر کبھی سڑک نہ تھی وہاں بھی روڈز کا جال بچھا دیا،انہوں نے کہاکہ نام نہاد وزیراعلیٰ نے اپنے دور وزارت میں پورے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا،صوبے کے تمام مسائل فضول قسم کی سکیموں میںجھونک دیئے،سستی روٹی ،لیپ ٹاپ اور میٹروبس منصوبہ شاہانہ مزائج کا وزیراعلیٰ ہی بنا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو وہ کام کرنے چاہیے جس سے خاص کی بجائے عام لوگوں کا بھلا ہوتا رہے اور ان کی روزی روٹی چلتی رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاک ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محلہ طاہر آباد کی جامع مسجد غوثیہ حنفیہ میں بارہویں سالانہ عظیم الشان لیبک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پاک ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محلہ طاہر آباد کی جامع مسجد غوثیہ حنفیہ میں بارہویں سالانہ عظیم الشان لیبک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد،پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری کے صدارتی خطبہ نے محفل میں سماں باندھ دیا،ان کے صاحبزادے سید حامد فاروق شاہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیر حاصل گفتگو کی ، ثناء خوان مصطفی صدام چشتی آف ساہیوال اور محمد یاسر عطاری نے کی ، محفل نعت ور مثالی انتظامات ترتیب دیئے گئے تھے،کانفرنسمیں شہر بھر سے سینکڑوں افرا د نے شرکت کی،محفل کا ثواب حضرت علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کو کیا گیا ، پیر سید زاہد صدیق شاہ آستانہ عالیہ بوکن شریف نے دعائے خیر کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارے محلہ پسوالاں نزد گرلزکالج روڈ پر ابھی تک گیس کے پائپ لائن نہیں ڈالے گئے ، چوہدری سجاد حسین پسوال
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)”دو مولویوں کے درمیان مرغی حرام ”معروف سماجی راہنماء چوہدری سجاد حسین پسوال نے کہا کہ ہمارا محلہ پسوالاں نزد گرلزکالج روڈ پر ابھی تک گیس کے پائپ لائن نہیں ڈالے گئے ، جو کہ ہم نے ڈیمانڈ نوٹس بھی عرصہ دو سال سے جمع کروا دیا ہے اور بار ہا ہم نے مدینہ کالونی میں ندیم اصغر کائرہ صاحب کو آگاہ کیا تھا اس کے بعد جب محلہ طاہر آباد میں دونوں بھائیوں قمر زمان کائرہ اور ندیم اصغر کائرہ آئے ہم نے ان سے بھی درخواست کی مہربانی فرما کر ہمیں بھی گیس پائپ لائن بچھا کر دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ینگ علی الیون نے مانی کلب دینہ کو پانچ رنز سے شکست دے دی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ینگ علی الیون نے مانی کلب دینہ کو پانچ رنز سے شکست دے دی،تفصیلات کے مطابق علی الیون نے دینہ کا دورہ کیا جس پر ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا،ینگ علی الیون نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مقررہ بیس اوورز میں 160 رنز بنائے عامر شہزاد بھٹہ 75 ، قدیم خان30 اور جبکہ چاند نے 25رنز سکور کئے جواب میں مانی کلب مقررہ 19.3 گیندوں پر 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی ٹیم کیپٹن مانی بٹ 35 رنز پر ٹاپ اسکورر رہے میچ کا بہترین پلیئر عامر شہزاد بھٹہ کو دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میٹرو بس منصوبہ پنجاب حکومت کا تاریخی قدم ہے ، عامر شہزاد بھٹہ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)میٹرو بس منصوبہ پنجاب حکومت کا تاریخی قدم ہے،ان خیالات کا اظہار عامر شہزاد بھٹہ نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،لاہور میں میٹرو بس سروس کا افتتاح تاریخی اقدام ہے،ایسے منصوبے عنقریب دوسرے شہروں میں بھی شروع ہوجائیںگے،انہوں نے کہا کہ موٹروے کی مخالفت کرنے والے ہی پنجاب حکومت کے میٹرو بس پراجیکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں ساری دنیاجانتی ہیں کہ موٹروے کے قیام سے ملک کو آج بھی فائدہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی چیئرمین زراعت کمیٹی ڈاکٹر علی احمد طاہر کی والدہ ماجدہ کی قل شریف میں علاقہ بھر سے اہم سیاسی سماجی مذہبی صحافتی شخصیات نے شرکت کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلعی چیئرمین زراعت کمیٹی ڈاکٹر علی احمد طاہر کی والدہ ماجدہ کی قل شریف میں علاقہ بھر سے اہم سیاسی سماجی مذہبی صحافتی شخصیات نے شرکت کی جبکہ تاحال تعزیتی سلسلہ جاری ختم قل اور تعزیت کرنے والوں میں ایم این اے ملک محمد حنیف اعوان،سید نورالحسن شاہ،چوہدری طاہر زمان کائرہ،چوہدری نصر اللہ کائرہ،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری فرخ مجید،چوہدری عبدالسعید کندوانہ،چوہدری رخسار محی الدین،ڈی ایس پی سلطان میراں،صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،چوہدری مختار احمد ڈھل،پی ٹی آئی حلقہ پی پی115چوہدری پرویز اختر،رانا محمد اقبال کھاریاں،مینجنگ ایڈیٹر جذبہ راجہ طارق محمود،چوہدری اعظم آبادان،شیخ ظفر اقبال،چوہدری شکیل برسا،ملک امجد علی،سید زاہد حسین شاہ،راجہ ریاض راسخ جنگ،چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ،ملک عطاء الرحمن ڈوگہ سابق ناظم،چوہدری منظور،محمد منیر سیٹھی،چوہدری عرفان ملوانہ،مولانا قاضی امیر حسین،مولانا اختر جلالی،چوہدری لیاقت حقیقہ،چوہدری لیاقت بہبلی،چوہدری مشتاق چاڑانوالہ،چوہدری لیاقت علی طاہرڈنمارک،چوہدری بابر ڈنمارک،حاجی عبدالغفور انگلینڈ،چوہدری مظہر فتح پور،چوہدری ظفر پھرا،چوہدری لیاقت سب انسپکٹر ،میاں حاجی عبدالغفور طاہر،چوہدری محمد حسین ٹوپہ،لیاقت قریشی،طارق قریشی،عبدالحفیظ بھٹی،مہر عباست علی،نثار احمد دھوریہ،رحمت خاں کھوکھر،صدر پریس کلب کھاریاں زمان احسن،صدر پریس کلب گجرات سید وقار گیلانی،تنویر نقوی،حکیم غلام شبر،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،محمد انعام مرزا،چوہدری نصراللہ ایڈووکیٹ،لیاقت علی قادری،عبدالعزیز گوندل و دیگر افراد شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے رہائشی محبوب عالم ولد فضل احمد قوم جٹ تین نوجوانوں کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کے رہائشی محبوب عالم ولد فضل احمد قوم جٹ کو تین نوجوانوں نے موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کا رہائشی محبوب عالم ولد فضل احمد قوم جٹ سکنہ محلہ رام آباد ڈنگہ جو نجی کام کے سلسلہ میں بجاڑ والا گیا ہوا تھا، اور پیدل آرہا تھا کہ لوکڑی چارگاہ کالونی کے قریب بجاڑ والا کی طرف سے آتے ہوئے موٹر سائیکل سوارمحمد زمان ولد غلام محمد عرف گلا قوم مسلم شیخ سکنہ بجاڑوالااور دو نامعلوم سواروں نے لاپرواہی سے موٹر سایکل سواروں نے مدعی کے بھائی کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی کو قریبی ہسپتال عامر جاوید میڈیکل کمپلیکس لگایاگیا بعد ازاں حالت نازک ہونے پر لاہور شفٹ کیا گیا اور وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا،مدعی سعی محمد ولد فضل احمد قوم جٹ رام باغ ڈنگہ کی رپورٹ پر تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید نور الحسن شاہ کی ڈنگہ آمد،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شمشیر احمد کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) سید نور الحسن شاہ امیدوار قومی اسمبلی کی ڈنگہ آمد،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شمشیر احمد کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے،چوہدری شمشیر سے صحت کے متعلق پوچھا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان سے حلقہ کی سیاسی صورتحال کے متعلق تفصیلاً گفتگو کی ، لالہ موسیٰ سے مرز حیدر علی شمس اور مٹھوشاہ اور ڈنگہ سے منظور حسین شاہ اتحاد گروپ ڈنگہ کی نمایاں شخصیات چوہدری آفتاب احمد ، چوہدری ساجدمحمود،چوہدری محمد خاںباہوانہ اور انجینئر آصف مجید بھی سید نورالحسن شاہ کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمدصدام چشتی کی ثناء خوان مصطفی قاری محمد عثمان غنی قادری آف سرائے عالمگیر سے ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قاری شاہد محمود قادری کے شاگرد خاص محمدصدام چشتی کی ثناء خوان مصطفی قاری محمد عثمان غنی قادری آف سرائے عالمگیر سے ملاقات،دونوں ثناء خوان مصطفی کی مختصر ملاقات ہوئی اس موقع پر عثمان غنی قادری نے اپنا نیا البم صدام چشتی کو گفٹ کیا،اس موقع پرصحافی چوہدری طارق محمود مہر بھی موجود تھے عثمان غنی نے طارق محمود مہر نئے حقائق کا مارکیٹنگ مینجر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ طارق محمود کا اس عہدے پر فائز ہونا اہل علاقہ کا بڑا عزاز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ ڈنگہ نے اشفاق ، ظفر ، محمد بوٹا تین افراد کے خلاف چوری کی کوشش کرنے کے جرم پر مقدمہ درج کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مدعی محمد حسین ولد فضل داد قوم گجر سکنہ مٹوانوالہ کی درخواست پر تھانہ ڈنگہ نے اشفاق ولد لیاقت علی گجر مٹوانوالہ ، ظفر ولد محمد اشرف ترکھان ، محمد بوٹا ولد محمد انور گجر تین افراد کے خلاف چوری کی کوشش کرنے کے جر م میں مقدمہ درج کرلیا،مدعی کی درخواست کے مطابق ان تینوں افراد نے اس کے گھر میں چوری کی کوشش کی ہے اور آہٹ کی آواز پر اس نے اٹھ کر شور کیا تو تینوں اشخاص بھاگ گئے ، جنہیں وہ پہچانتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سال2013ء کی دلچسپ خبر،سال کے چوتھے مہینے اپریل کی چار تاریخ کو جمعرات کا دن ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) سال2013ء کی دلچسپ خبر ، سال کے چوتھے مہینے اپریل کی چار تاریخ کو جمعرات کا دن ہو گا اس طرح چھٹے مہینے جون کی چھ تاریخ کو بھی جمعرات،سال کے آٹھویں مہینے کی آٹھ تاریخ کو بھی جمعرات،دسویں مہینے اکتوبر کی دس تاریخ کو بھی جمعرات اور سال کے بارہویں آخری مہینے دسمبر کی بارہ تاریخ کو بھی جمعرات کا دن آرہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کوٹ منگو کی معروف زمیندار مہر منور حسین کی والدہ مہر حاجی صدیق ، مہر محمد ارشد ، مہر شفقت علی کی چچی جان اور مہر نوید اختر کی دادی جان گذشتہ روز انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) کوٹ منگو کی معروف زمیندار مہر منور حسین کی والدہ مہر حاجی صدیق ، مہر محمد ارشد ، مہر شفقت علی کی چچی جان اور مہر نوید اختر کی دادی جان گذشتہ روز انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ اور قل شریف کے ختم میں مہر بشیر علی چک ، مہر محمد رفیق اسلام آباد ، مہر سجاد احمد ، مہر حاجی صدیق ، مہر محمداکرم ، چوہدری عبدالرزاق امرہ کلاں ، چوہدری مظفر بھکنانوالی ، چوہدری شیر خان بھکنانوالی ، چوہدری محمدانور بھکنانوالی ، عطاء محمد شیخو چک ، چوہدری الطاف کمالہ،چوہدری محمد زمان کمالہ ، ذوالفقار اسلام آباد ، مہر محمد صدیق پنجن کسانہ و دیگر افراد شریک ہوئے ، نمازجنازہ پیر سید عنایت شاہ آف وڑانچانوالہ نے پڑھائی جبکہ ختم قل کی دعا قاری ریاض احمد جلالی ڈنگہ نے کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی اہلسنت کے صحیح ترجمان تھے ، محمد حیات گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) الخدمت گروپ کے راہنما محمد حیات گجر نے کہا ہے کہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی اہلسنت کے صحیح ترجمان تھے،ان کی علاقہ میں دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں،ان کی وفات سے علاقہ ایک محقق سے محروم ہو گیا ہے،دور دور سے لوگ ان سے دینی مسائل کیلئے آتے تھے،ان کا خلا مدتوں پر نہ ہو سکے گا دعا ہے کہ خدا تعالیٰ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔آمین